SOURCE :- BBC NEWS

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر
ایک بار پھر ایسا لگتا ہے کہ انڈیا اور پاکستان جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ خاص طور پر اگر آپ دونوں طرف کے سیاست دانوں کے بیان اور میڈیا کی کوریج دیکھیں تو۔ حال ہی میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح بندوق برداروں کے ہاتھوں چھبیس انڈین شہریوں کی ہلاکت کے بعد انڈیا نے اسے فوراً ایک دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا۔ پاکستان نے اِس الزام کی تردید تو کی ہے اور مکمل تحقیقات کا بھی کہا ہے لیکن انڈیا ابھی تک جنگی تیاری ہی کر رہا ہے اور دونوں ممالک نے کئی باہمی معاہدے بھی معطل کر دیے ہیں۔ یعنی بات جو کشمیر سے شروع ہوئی، جو شاید کشمیر کے بارے میں ہونی چاہیے تھی وہ ایک بار پھر انڈیا اور پاکستان کے بارے میں بن گئی۔ ایک بار پھر بات انڈیا پاکستان کے درمیان جنگ کی ہو رہی ہے، کشمیر کی نہیں۔ آج سیربین میں آپ کو سرینگر، دلی اور اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے سنیے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔
SOURCE : BBC