SOURCE :- BBC NEWS

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
کیا ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ پالیسی میں اسرائیل کی اہمیت کم ہو رہی ہے؟
ایک گھنٹہ قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ ہفتے مشرقِ وسطی کے دورے پر تھے۔ وہ سعودی عرب گئے۔ قطر گئے۔ متحدہ عرب امارات گئے۔ مگر وہ اسرائیل نہیں گئے۔ ایک امریکی صدر مِڈل ایسٹ جائے اور اسرائیل نہ جائے، ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ اس دورے کے دوران اربوں ڈالر کی آرمز ڈیلز سائن کیں، حماس کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک امریکی ہاسٹیج کی رہائی یقینی بنائی، شام پر لگے امریکی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا، اور یمن میں حوثیوں کے خلاف فضائی حملے ختم کر دیے۔ اُدھر ایران کے ساتھ مذاکرات کی خبریں بھی ہیں۔ اور حماس نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ غزہ پر امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر رہا ہے۔
بظاہر اِن میں سے کوئی خبر ایسی نہیں ہے جس سے امریکہ کا خطہ میں سب سے مضبوط اتحادی اسرائیل خوش ہوتا نظر آئے۔
کیا صدر ٹرمپ کی مڈل ایسٹ پالیسی میں اسرائیل کی اہمیت کم ہورہی ہے؟
میزبان: عالیہ نازکی
پرڈیوسر: خدیجہ عارف
ویڈیو ایڈیٹنگ: علی کاظمی
SOURCE : BBC